| تہران : ایران میں خودکش حملہ، 60 فوجی ہلاک ہوگئے |
|
| مرنے والوں میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل محمد زادے بھی شامل : ایران میں خودکش حملے کے نتیجے میں پاسدران انقلاب کے کئی سینئر افسروں سمیت60 فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔ با خبر ذرائع کے مطابق خودکش حملہ سیستان بلوچستان صوبے میں کیا گیا۔ فوری طور پر حملے کی تفصیل معلوم نہیں ہوسکی۔ مرنے والوں میں پاسداران انقلاب کی زمینی فوج کے نائب سربراہ جنرل نور علی شوستری، سیستان بلوچستان صوبے کیلئے پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل محمد زادے، ایران شہر کیلئے پاسداران انقلاب کے کمانڈر اور دیگرسینئر افسر بھی شامل ہیں۔ مرنے والوں اور زخمیوں کی مجموعی تعداد60 سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں