| پنجاب سرحد بارڈر پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات |
| جدید کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو سولر سسٹم کے تحت کام کرتے ہیں۔ پولیس: وزیرستان آپریشن کے باعث پنجاب سرحد بارڈر پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرتے ہوئے جدید کیمرے نصب کیے گئے ہیں جن کے ذریعے پچیس کلومیٹر کے احاطے سے گزرنے والے افراد اور گاڑیوں کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق وزیرستان میں آپریشن کے باعث دہشت گردوں کے پنجاب میں ممکنہ داخلے کو روکنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔اس سلسلے میں ڈیرہ غازی خان سے ملحقہ پنجاب سرحد بارڈرترمن چیک پوسٹ پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور بارڈر پر چار جدید کیمرے نصب کیے گئے ہیں جوسولر سسٹم کے تحت کام کرتے ہیں۔ تاہم یہ نائٹ وژن کیمرے رات کے اندھیرے میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اوران کی مدد سے پچیس کلومیٹر کے احاطے سے گزرنے والی گاڑیوں اور افراد کی نگرانی کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ صوبہ سرحد سے آنے والی ہر گاڑی کی مکمل چیکنگ اور تمام مسافروں کی جامہ تلاشی کے بعد انھیں پنجاب میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔ |
اتوار، 18 اکتوبر، 2009
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں