بدھ، 22 ستمبر، 2010

پشاور: چوالیس شدت پسند، چار اہلکار ہلاک

پشاور: چوالیس شدت پسند، چار اہلکار ہلاک

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقوں میں حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چار اہلکار اور چوالیس شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایک اعلیٰ فوجی اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ایف آر پشاور کے چار مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں اور اغواء کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔ چار دنوں سے جاری کارروائی میں چوالیس شدت پسند ہلاک جب کہ ان کے پندرہ ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کے چار اہلکار بھی ہلاک ہوگئے ہیں جن میں دو فوجی اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔

اہلکار کے مطابق جن علاقوں میں کاروائی جاری ہے ان میں بوڑا،حسن خیل، پستونہ اور پکی کے علاقے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف اس کارروائی میں تین ہزار سے زیادہ فورسز کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

جن میں فوجی، ایف سی اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔اہلکار کے مطابق کارروائی میں توپخانے کے علاوہ گن شپ ہیلی کاپٹروں کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

پشاور سےنامہ نگار کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کے مطابق آبادی والے علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی سے بعض لوگوں نے نقل مکانی کی ہے لیکن ابھی تک عام شہریوں کے ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں