کراچی میں دھماکہ، ہلاکتوں کا خدشہ
کراچی صدر کے علاقے میں پاکستان انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کی عمارت کے قریب واقع سی آئی ڈی پولیس کے دفتر میں ایک دھماکہ ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی۔
پاکستانی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق دھماکے میں پندرہ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری طرف اے آر وائی نیوز کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد اٹھارہ ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی سی آئی ڈی نے تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کو گرفتار کیا تھا اور خیال ہے کہ گرفتار ہونے والے شدت پسندوں کو اسی عمارت میں رکھا جا رہا تھا۔
مزید تفصیل موصول ہو رہی ہیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں