جمعرات، 11 نومبر، 2010

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ ہونے والی مجوزہ مذاکرات میں ان کا ملک اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں کوئی بات نہ

’جوہری پروگرام پر بات نہیں ہوگی‘

احمدی نژاد

احمدی نژاد نے کہا کہ ایران بار بار کہہ چکا ہے کہ اس کے جوہری حقوق پر بات نہیں ہو سکتی۔

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ ہونے والی مجوزہ مذاکرات میں ان کا ملک اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں کوئی بات نہیں کرے گا۔

ایران کے سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں احمدی نژاد نے کہا کہ ایران بار بار کہہ چکا ہے کہ اس کے جوہری حقوق پر بات نہیں ہو سکتی۔

’ایران ایسے مذاکرات کا ہمیشہ حامی رہا ہے جن کی بنیاد منتقی اور بامعنی ہو۔ لیکن ایران کسی کو بھی اپنے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرنے دے گا‘۔

صدر احمدی نژاد کا یہ بیان ایرانی حکام کے اس بیان کے برخلاف ہے جس میں وہ کہہ چکے ہیں کہ اس برس ہونے والے مذاکرات میں ایران اپنے جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

یہ مجوزہ مذاکرات ترکی میں ہونے ہیں جس میں امریکہ، روس، چین، برطانیہ، فرانس، اور جرمنی شرکت کریں گے۔

ایک برس قبل ان بڑی طاقتوں کے ساتھ ایران کے مذاکرات ناکام ہو گئے تھے جس کے بعد ایران کے خلاف بین الاقومی پابندیاں مذید سخت ہو گئیں تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں